عراقی سابق صدر کی قیمتی کشتی المنصور اس وقت کہاں ہے؟

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی قیمتی اور پُرتعیش کشتی اب بھی دریا میں موجود۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ’المنصور‘ نامی لگژری کشتی عراق کے شہر بسرہ میں موجود ہے جو مقامی مچھیروں کے لیے اب تفریح کی جگہ بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کشتی 1980 میں بنائی گئی تھی جس میں 200 مہمانوں کے رکنے کی گنجائش تھی جبکہ اسے صدام حسین کی طاقت اور دولت کی علامت سمجھا جاتا تھا تاہم اب اس کے زنگ آلود ملب ے پر مقامی مچھیرے تفریح کرتے ہیں۔
مقامی مچھیرے حسین صباہی نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کشتی سابق صدر کی ملکیت تھی تو کوئی اس کے قریب نہیں آتا تھا، مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ صدام حسین کی ہے اور اب میں اس پر چلتا پھرتا ہوں۔
مزید تفصیلات کے مطابق صدام حسین کی ملکیت میں 3 کشتیاں تھیں جس میں سے ایک کو بصرہ میں ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس کشتی کو امریکی افواج نے نشانہ بنایا تھا جبکہ ہنگاموں کے دوران اس میں لگے فانوس اور فرنیچر سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تھا ۔



