انٹر نیشنل
روزگار کےلئےاٹلی جانے والے تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی، 28 پاکستانی جاں بحق

اٹلی میں روزگار کےلئے جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں 28 پاکستانیوں سمیت 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ درجنوں دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے البتہ ابھی تک لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ترک شہر ازمیر سے اٹلی جاتے ہوئے گہرے سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد کی لاشیں تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچیں، کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 81 کو بچا لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش کیلئے سمندر میں آپریشن جاری ہے۔
اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی کروٹون کے ساحل سے دور سمندر کی بپھرے لہروں کی وجہ سے الٹ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید لہروں کے باعث امدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔



