انٹر نیشنل

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

 ایران کے جنوب وسطی علاقے  میں ہیلی کاپٹر گر کے تباہ ہوگا۔

 

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق 23 فروری جمعرات کے روز وزیر کھیل  حمید سجادی کا ہیلی کاپٹر  ایران کے جنوب وسطی علاقے میں  گر کے تباہ ہوگیا۔  وزیر کھیل حمید سجادی  کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا۔ جب ہیلی کاپٹر صوبہ کرمان کے قصبے بافت کے اسٹیڈیم میں لینڈ کر رہا تھا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں حامد سجادی کے علاوہ بارہ افراد سوار تھے۔ حادثے میں ایرانی وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی جاں بحق ہوئے جبکہ  حامد سجادی سمیت 15 افراد زخمی ہوۓ ۔ مزید تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر کھیل حامد سجادی کے سر پر چوٹ آئی ہے جبکہ انہیں اور دیگر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button