انٹر نیشنل

جنوبی کوریا کی آبادی انتہائی کم شرح پر آگئی

ایک جانب دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں آبادی انتہائی کم ہوتی جارہی ہے ۔ جنوبی کوریا میں شرح پیدائش میں مزید کمی کے بعد وہاں کی شرح پیدائش نچلی ترین سطح پر آگئی،

 

جنوبی کوریا کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے، جہاں پہلے ہی شرح پیدائش انتہائی کم ہوتی ہے۔

 

جنوبی کوریا کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک جاپان، سنگاپور اور چین میں بھی شرح پیدائش کم ہے لیکن وہاں اس میں بہتری دیکھی جارہی ہے

 

اس وقت جنوبی کوریا کی ہر خاتون ایک بچہ بھی پیدا نہیں کر پا رہی جب کہ چند سال قبل تک وہاں ایک خاتون ایک بچے کی شرح تھی لیکن 2022 میں یہ کم ہوگئی اور اب اس میں مزید تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

جنوبی کوریا کے حکام نے تصدیق کی کہ وہاں شرح پیدائش 0۔81 فیصد سے کم ہوکر 0۔78 فیصد تک پہنچ گئی اور یوں جنوبی کوریا نے کم ترین شرح پیدائش کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور وہاں یہ سطح نچلے درجے تک جا پہنچی۔

 

مذکورہ شرح پیدائش کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا کی ہر خاتون سالانہ ایک بچہ بھی پیدا نہیں کر رہی اور اندازے کے مطابق وہاں 4 خواتین کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے۔

 

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں تیزی سے ترقی کرنے والے ملک میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی سے وہاں بزرگ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جب کہ نئی نسل تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

 

جنوبی کوریا گزشتہ کئی سال سے شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے سالانہ کروڑوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے، تاہم اس باوجود وہاں شرح پیدائش میں کوئی خاص فرق دکھائی نہیں دے رہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button