انٹر نیشنل
ترکیہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا
ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے ایک بار پھر4۔6 شدید کے زلزلے سے لرز اٹھے
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 4 منٹ پر4۔6 شدید کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ جبکہ یہ علاقے پہلے ہی 6 فروری کے زلزلوں سے متاثرہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام ایک بار پھر شدید زلزلے سے 3 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر 680 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی عمارتیں شدید زلزلے سے ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔جبکہ مختلف ممالک کی امدادی ٹیمیں کی جانب سے طبی سامان ،دیگراشیائے ضروریہ اور رضاکار عملے کی جانب سے زلزلہ زدگان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے
واضح رہے کہ ترکیہ کے اسی علاقے میں رواں ماہ 6 فروری کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں 47,000 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



