انٹر نیشنل

نیوزی لینڈ کا مسافر طیارہ 16 گھنٹے بعد بھی اپنی منزل پر نہ پہنچ سکا۔

نیوزی لینڈ سے امریکا کے لیے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ 16  گھنٹے بعد بھی مسافروں کو ان کی منزل تک نہ پہچا سکا۔

ایئر نیوزی لینڈ کی فلائٹ این زیڈ 2 16 گھنٹے بعد بھی اپنی منزل تک نہیں پہچ سکی۔

تفصیلات  کے مطابق معمولی سی آتشزدگی کے بعد بجلی منقطع ہوجانے کے باعث کام میں تعطل کی وجہ سے

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے اڑنے والے مسافر جہاز کو یو ٹرن لینے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد وہ 16 گھنٹے بعد مسافروں کو لے کر اسی ایئر پورٹ پر پہنچا جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی۔

اس حوالے سے ایئر لائن  حکام کا بیان میں کہنا  تھا کہ ٹرمینل میں آگ لگنے کی وجہ سے پرواز کو واپس مڑنے کی ہدایت کی گئی اور اگر  کسی اور امریکی ایئرپورٹ کی طرف جہاز کو موڑتے تو طیارہ کئی دنوں تک وہیں کھڑا رہتا جس سے متعدد دیگر شیڈول سروسز اور صارفین متاثر ہوتے جو کاروباری سرگرمیوں میں خلل کا باعث ہوتا۔

 مزید تفصیلات کے مطابق متاثرہ پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں کے ذریعے روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button