انٹر نیشنل

.ٹرین کا انتظارکرنے والے مسافروں کواغوا کرلیا گیا

نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پرٹرین کا انتظار کرنے والے 32 مسافروں کو اسلحے کے زور پراغوا کرلیا۔

 

افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا شہر شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہونے کی ایک تازہ مثال بن گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی ریاست ایڈو کے ٹام ایکیمی ریلوے اسٹیشن پر 32 مسافروں کو مسلح شخص نے اسلحے کے زور پراغوا کیا۔ جبکہ اسٹیشن پر موجود کچھ لوگوں کو گولیاں لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

 مقامی انتظامیہ کا اس بارے کہنا ہے کہ ایک شخص اغواکار کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس افسران کے مطابق اغوا ہونے والے مسافروں کی تلاش کیلئے پولیس، فوج اور مقامی باشندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، امید ہے چند گھنٹوں میں مسافروں کو تلاش کرکے بازیاب کرالیا جائے گا۔ہوگیا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button