انٹر نیشنل

کینیڈا میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج

 طوفان کے باعث کینیڈا کے شہر وینکوور میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

موسم سرما کے طوفان کے باعث کینیڈا کے شہر وینکوور میں شدید برف باری ہوئی ہے، جسکے نتیجے میں حد نگاہ کم ہوگئی ہے اور شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے کچھ حصوں میں 25 سینٹی میٹر تک برف پڑی ہے، شدید برف باری کے باعث کینیڈا کے دوسرے مصروف ترین وینکوور ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

 

 

 

جبکہ شدید برف باری کی وجہ سے پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا سلسلہ کرسمس ویک اینڈ سے پہلے تک جاری رہنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں حکام نے برٹش کولمبیا کے شہریوں کے لیے انتہائی سرد موسم اور برف باری کی وارننگ بھی جاری کر رکھی ہیں۔

جب کہ کینڈین حکام کی جانب سے شہریوں کو گرم کپڑے پہننے اور سفر کے لیے سڑکوں کی خطرناک صورت حال پر نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button