انٹر نیشنل

بیجنگ میں ریت کا غیر معمولی طوفان

چین کے دارالحکومت بیجنگ اور ملک کے شمالی علاقے موسم سرما کے غیر معمولی ریت کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔

گزشتہ روز کی صبح سے چین کے شہر بیجنگ کی فضا کو مٹی اور دھول کے گہرے غبار نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

جس سے شہر میں ہوا کے معیار کا انڈیکس نو سو نناوے تک پہنچ گیا ہے۔

جو عالمی ادارہ صحت کی مقررکردہ گائیڈ لائن سے دس گنا زیادہ ہے۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ منگولیا سے شروع ہونے والے اس ریت کے طوفان نے بیجنگ، سنکیانگ، ہیبائی، شانزی اور گانسو صوبوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

جبکہ اس ریت کے طوفان کی منگل تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ بیجنگ میں موسم سرما کے دوران ریت کا طوفان آخری بار 2015 میں آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button