انٹر نیشنل
جمائمہ بھی افغان خواتین کے حق میں بول پڑیں

عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی افغان خواتین کے حق میں بول اٹھیں، افغان خواتین سے اظہار یکجہتی کیلیئے مارچ میں شریک ہونے کی اپیل۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے افغانستان میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
اپنے ٹوئٹ میں اُنہوں نے لکھا کہ طالبان نے اب خواتین کے پارکس، جمز اور ریسٹورینٹس میں جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
جبکہ افغانستان میں خواتین کے سیکنڈری اسکولز میں جانے اور زیادہ تر کام کرنے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ’27 نومبر کو افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کریں‘۔
یاد رہے کہ طالبان نے اسلامی لباس کی تشریح پر عمل نہ کرنے پر خواتین کے پارکس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔



