انٹر نیشنل

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے والا ملزم فریج کھول کر لڑکی کے سر کی طرف کیوں دیکھتا تھا ؟

بھارت میں پیش آنے والے خوفناک واقعہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

پولیس اس وقت شردھا والکر کا سر تلاش کرنے میں مصروف ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ملزم میں لڑکی کے سر کو مسخ کرنے کی ہمت نہیں تھی اور اگر سر مل جاتاہے تو شناخت میں آسانی ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم آفتاب پونا والا نے پولیس کے سامنے لڑکی کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیاہے اور بتایا کہ وہ انہیں ایک یا دو دو کر کے پھینکنے جاتا تھا ، ملزم نے دعویٰ کیا کہ میں نے لڑکی کا سر فریزر میں آخر تک رکھا اورروزانہ اسے دیکھ کر اپنے تعلقات کو یاد کرتا تھا ۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کےسر کو اس نے سب سے آخر میں جنگل میں پھینکا ۔

پولیس کا کہناہے کہ اگر لڑکی کا سر مل جاتاہے تو اس سے شناخت میں کافی آسانی ہو گی ، فی الحال جنگل سے ملنے والے جسم کے حصوں کو ڈی این اے کیلئے بھیجوا دیا گیا ہے ، جس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ یہ حصے لڑکی کے ہیں یا نہیں ۔

بھارتی میڈیا نے پولیس کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملزم نے گھر میں سے لاش کی بدبو اور خون کے نشانات کو ختم کرنے کیلئے مبینہ طور پر بورک ایسڈ ، فارمل ڈی ہائیڈ اور سلفیورک ایسڈ کا استعمال کیا ، جبکہ ممکنہ طور پر دیگر کیمیکلز بھی استعمال کیئے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button