انٹر نیشنل
سعودیہ کن ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دیگا؟

سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا فیصلہ کر لیا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے شہری کسی بھی سعودی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔
امریکا، برطانیہ، اور یورپی ممالک کے شہریوں کے لیے آن ارائیول سیاحتی ویزے کی نئی پالیسی پر سعودی حکومت نے عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے۔
حکومت کی اس نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ایئر لائنز کو آگاہ کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔



