بزنس

جرمنی کا پاکستان کے ساتھ شمسی توانائی کی تجارت بڑھانے پر اتفاق

جرمنی نے شمسی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

اس بات کا اعلان وزیر تجارت سید نوید قمر سے فارن ٹریڈ پالیسی ڈویژن کے سربراہ برائے جنوبی ایشیا ٹوبیاس پیئرلنگز کی قیادت میں جرمن تجارتی وفد  کی ملاقات کے بعد کیا گیا ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔

جبکہ  دونوں ممالک کے درمیان سولر انرجی، لاجسٹک اور گارمنٹس کی طرح مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے پر بھی  اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے جرمنی کے وفد کی سربراہی کرنے والے ٹوبیاس پیئرلنگز کو تحفہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button