ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے پرفیوم بزنس میں قدم رکھتے ہی 10 لاکھ ڈالر کمالیے

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی دنیا کی امیر شخصیت ایلون مسک نے پرفیوم بزنس میں قدم رکھتے ہی پہلے دن 10 لاکھ ڈالر کمالیے۔
ایلون مسک نے اپنا پہلا پرفیوم ’’برنٹ ہیئر‘‘ لانچ کرتے ہوئے اسے زمین کی بہترین خوشبو قرار دیا ہے۔ ایلون مسک نے اپنے ٹویٹر بائیو کو بھی ”پرفیوم سیلز مین“ کے ساتھ اپ ڈیٹ کردیا۔
The finest fragrance on Earth!https://t.co/ohjWxNX5ZC pic.twitter.com/0J1lmREOBS
— Elon Musk (@elonmusk) October 11, 2022
اسپیس ایکس کے سی ای او نےکہا کہ یہ بزنس ”دی بورنگ کمپنی“ کے ذریعے شروع کیا جا رہا ہے۔ بورنگ کمپنی کے مطابق پرفیوم $100 (21,000 روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ میرا پرفیوم خریدیں تاکہ میں ٹوئٹر کو خرید سکوں۔
Please buy my perfume, so I can buy Twitter
— Elon Musk (@elonmusk) October 12, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ برنٹ ہیئر کی تقریباً 10 ہزار بوتلیں فروخت ہو چکی ہیں جس سے انہوں نے 10 لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔
10,000 bottles of Burnt Hair sold!
— Elon Musk (@elonmusk) October 12, 2022



