بزنس
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وزارت پٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
منافع کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ اور پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن کی نئی شرح کے اطلاق سے قبل وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 4 روپے اور ڈیزل پر 3.75 روپے فی لٹر ہے، اور مارجن بڑھانے کے لئے ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ہڑتال کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔



