بزنس
پاکستانی روپے نے بدترین کرنسی کا اعزاز اپنے نام کر لیا


ڈالر نے روپے کی کمر توڑ ڈالی، پاکستانی روپیہ ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دے دیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران روپیہ کی قدر میں 16 فیصد سے زائد کمی ہو چکی۔
کئی ماہ سے مسلسل تنزلی کا شکار رہنے والے پاکستانی روپیہ کو خطے کی بدترین کرنسی قرار دے دیا گیا ہے۔
رواں سال کے دوران پاکستانی روپیہ نے ایشیاء کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں سب سے بدترین کارکردگی دکھائی۔
اس حوالے سے بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رواں سال 2022 کے دوران 16 فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار ہوا، جبکہ صرف گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپیہ، جاپانی ین اور بنگلہ دیشی ٹکا رواں سال کے دوران اب تک ایشیاء کی 3 سب سے بدترین کرنسیاں رہی ہیں۔



