بزنس
ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے بڑا اقدام، شرح سود میں اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی اڑان روکنے کے لیے بڑا اقدام کیا ہے اور شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ بنیادی شرح سود 13.75 تک پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا۔ مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی ہے۔



