بزنس

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں زبردست جوش و خروش نظر آرہا ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کےایس ای 100 انڈیکس میں 1400پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا اور انڈیکس کی 45 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔

اسٹاک سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جمعرات کو دیے گئے فیصلے سے ملک سیاسی بحران سے نکل آیا ہے جس کا اثر جمعہ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافے کی صورت میں آیا تھا اور ہفتہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے آئینی بحران ختم ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوگیا اور وہ کھل کر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے اسٹاک مارکیٹ پر بھی منفی اثرات ریکارڈ کیے گئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پرگزشتہ ہفتے کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی کاروباری صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے اور گزشتہ پیر کو کےایس ای100انڈیکس میں 1250پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ منگل کو ملاجلارجحان رہا اور انڈیکس 26پوائنٹس بڑھ گیا۔ بدھ کو 183پوائنٹس کی ریکوری آئی اور جمعرات کو 324پوائنٹس گرگئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button