بزنس

ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہوکر 176.41 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 177.50 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

مرکزی بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.01 فیصد سے کم ہوگئی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج ظفر پراچہ کے مطابق حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنےکےلیے کافی اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریدوفروخت میں کمی آئی ہے اور ڈالر کی قیمت بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔

 اس کےعلاوہ درآمدات میں بھی کچھ کمی آئی ہے اور برآمدات کے اعدادوشمار بھی مثبت ہیں جس سےانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ کم ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button