بزنس
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرعی پالیسیکا اعلان پیر کو ہوگا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرعی پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 23 جنوری 2023ء کو طلب کیا گیا ہے۔
پیر کو ہونے والے اہم اجلاس میں زرعی پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد زرعی پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی دن پریس کانفرنس میں زرعی پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
پالیسی کے اعلان سے قبل معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں ایک سے دو فیصد اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت شرح سود 16 فیصد کی بلند سطح پر ہے۔



