دنیا کے پانچ پُرکشش سیاستدان کون ہیں؟

از قلم: مریم انور
پاکستان کا بائیسواں وزیرِاعظم”عمران خان”:
عمران خان5اکتوبر1952میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کے وزیرِاعظم بننے سے قبل وہ 20 سالہ مدت 1980 سے 1990 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے 1996 میں سیاست میں قدم رکھتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت پی ٹی آئی(پاکستان تحریکِ انصاف) کی داغ بیل ڈالی۔ 2018 کے الیکشن میں پارٹی کی جیت کے نتیجےمیں عمران خان کو پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم بننے کا موقع ملا۔
عمران خان کی پر کشش شخصیت کا راز:
دراز قد،مضبوط جسامت، خوش شکل، چہرے کے اچھے تاثرات،بھوری چمکیل آنکھیں عمران خان کی شخصیت کی تعریف میں شامل ہیں۔ عمران خان طاقتور خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ جزبہ حُب الوطنی سے لبریز ہیں،یہی وجہ ہے کہ انہیں دنیا کے خوبصورت سیاست دانوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
کرکٹ کے دور میں انہوں نے اپنی حسین شخصیت سے اپنے مداحوں کو اپنا شیدائی بنا لیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1992 میں ہونےوالےکرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو شاندار فتح سے ہمکنار کرکے جیت کا تا ج پاکستان کے نام کیا۔
وزیرِاعظم کینیڈا”جسٹن ٹریو ڈو”:
جسٹن ٹریوڈو، کینیڈا کا وزیرِاعظم ہونے کے ساتھ ساتھ آزاد خیال پارٹی کے رہنما بھی ہیں۔ وہ کینیڈین تاریخ کے سب سے کم عمر خوبصورت وزیرِا عظم ہیں۔ ٹریدو کو ان کی ترقی پسند حکمتِ عملی کی وجہ سے سراہا جاتا ہے ۔
جسٹن ٹریڈو کو بلا شبہ دنیا کا خوبصورت ترین سیاست دان مانا جاتا ہے۔نیلی انکھیں اور خاکی رنگ بال ہونے کی وجہ سے ٹریڈو کو ہولی ووڈ کے ہر دل عزیز جیورج قلونی سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریڈو کو ان کی پر کشش شخصیت اور مضبوط سیاسی مہارت کی وجہ سے بھی جاناجاتا ہے۔
ٹریڈو ، عالمی درجہ پر بہت کم وقت میں ایک اہم شخصیت مانے جاتے ہیں ۔ برسوں سے زوال پزیر ملکی نظامِ معیشت کو دوبارہ زندگی فراہم کرنے کے بعد ٹریڈو کواپنی عوام میں انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی اور باقاعدہ طور پر وہ رسالوں کے سرورق پر نظر آنے لگے۔
شہزادہ محمد بِن سلمان- سعودی عرب کا نائب وزیرِ اعظم:
شہزادہ محمد بِن سلمان آلِ سعود دنیا کے خوبصورت ترین سیاست دانوں میں شامل ہیں۔ اِن کی خوبصورتی کے کئی اسباب ہیں ۔ محمد بِن سلمان آلِ سعود خوش شکل، نیلی آنکھیں، اور چمکدار بالوں کے مالک ہیں، یہی وجہ ہے جو انہیں لوگوں میں مقبول بناتی ہے۔
محمد بِن سلمان کا معاشیاتی، سیاسی، حفاظتی اور ملکی ترقی میں بہت بڑا کردار شامل ہے اسی لئے انہیں دنیا میں شہرت حاصل ہے۔
صدر فرانس”امانوئل میکرون”:
امانو ئل میکرون 2017 سے صدرِفرانس کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں اور انہیں سیا ست میں موجودخوش شکل افراد میں شامل کیا جاتا ہے۔ میکرون ایک اعتدال پسند سیاست دان ہیں اور وہ اپنی معاشیاتی حکمتِ عملی کی وجہ سے سراہے جاتے ہیں ۔
میکرون نے فرانس اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو بہتر بنا کر قوم کہ یکجہ کیا اور فرانس کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں بہت محنت کی یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی قوم میں مقبولیت حاصل ہے۔
وزیرِاعظم نیدرلینڈ”مارک رُتھ”:
مارک رُتھ 2002 سے نیدرلینڈ کے وزیرِاعظم ہونے کا کام سر انجام دے رہے ہیں اور دنیا کے خوش شکل سیاست دانوں میں ان کا شمار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کے انہیں لوگوں میں مقبولیت حاصل ہے۔
وزیرِاعظم بننے سے قبل ، 2006 سے لے کر 2010 تک رُتھ خارجی معا ملات کے منسٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ وزیرِاعظم بننے کے بعد رتھ کو انسدادِ دہشت گردی اورمعا شیاتی بحران جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے آسانی سے قابو پالیا اور ملک کو ترقی کی راہ دکھائی۔



