انسان کے بعد اب مگر مچھ بھی ٹک ٹاک اسٹار بن گیا

ویلی گیٹر نامی مگرمچھ کا تعلق نیویارک سے ہے جو امریکی ٹک ٹاکر بن گیا۔
اس مشہور مگر مچھ کو ٹک ٹاک پر پسند کرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور اسے پالتو جانور کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
اس مگر مچھ سے لوگوں کے جذباتی لگاؤ رکھنے کی وجہ سے اسے’ایموشنل سپورٹ ایلیگیٹر‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ اب یہ مگر مچھ پسندیدہ ترین پالتو جانوروں کے مقابلے میں بھی شامل ہوگیا ہے اور اس کی غیر معمولی مقبولیت کے وجہ سے اسے ایک بہتر امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔
تاہم، اب دیکھنا یہ ہے کہ اسے یہ مقابلہ جیتنے کے لیے ووٹ کتنے لوگ دیتے ہیں۔
ویلی گیٹر کو مقابلہ جیتنے پر 10 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی اور ایک میگزین میں اس مگر مچھ کے بارے میں 2 صفحات پر مبنی آرٹیکل بھی شائع کیا جائے گا۔
اس مقابلے میں مگر مچھ کے علاوہ ایک گھوڑا، ہینک نامی کتّا اور ایک نسل کا چوہا بھی شامل ہے۔
اس مقابلے کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں 20 پالتو جانور شامل ہیں۔
اس مگرمچھ کے مالک کا کہنا ہے کہ ویلی گیٹر ایک خوبصورت مخلوق ہے اور توقع ہے کہ یہ مقابلہ جیت جائے گا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسے مرغی کا کچا گوشت اور بھنی ہوئی مکئی بہت پسند ہے۔



