55 سال کے شخص کی 18 سال کی لڑکی سے شادی

یہاں ایک اور وائرل جوڑے کی دلچسپ کہانی آج ہم لیکر آئے ہیں جس میں ایک بڑی عمر کے شخص نے اپنی سے کافی چھوٹی عمر کی لڑکی سے پسند کی شادی کی ہے۔ ایسی کہانیاں کافی مقبول ہوتی ہیں جس میں میاں بیوی کی عمر میں طویل فاصلہ پایا جاتا ہے۔ صارفین ایسی پوسٹ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔
پسند کی شادی کرنے والے انوکھے جوڑے نے سید باسط علی کے ویب چینل کو انٹرویو دیا اور بتایا کہ یہ شادی کیسے ہوئی۔
آدمی کی عمر 55 سال ہے جن کا نام فاروق احمد ہے جبکہ لڑکی کی عمر 18 سال معلوم ہوئی ہے جن کا نام مسکان ہے۔ فاروق نے بتایا کہ مسکان ان کی محلے دار ہیں۔ دونوں جوڑے شادی کے بعد بہت خوش ہیں۔ فاروق نے بتایا کہ مسکان میرے محلے میں رہتی ہیں۔ فاروق نے بتایا کہ مسکان کا اور میرا گھر آمنے سامنے ہے۔ ان کے گھر سے گانا گانے کی آوازیں آتی تھیں جس کے بعد مجھے اشتعال ہوا کہ آخر یہ آواز کس کی ہے۔ پتہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ پیاری آواز مسکان کی تھی۔
فاروق نے انٹرویو میں بتایا کہ مسکان کے گھر والوں کو میرا علم ہوا کہ میں میوزک لوور ہوں اور میرا ان کے گھر آنا جاتا شروع ہوا۔ مسکان کے لیے میں ان کے گھر تحائف لیکر جانے لگا تھا۔ فاروق نے کہا کہ یہ رب کا کمال ہے کہ اس نے ہماری یہ جوڑی تخلیق کی۔



