اب سوکر پیسے کمائیں

امریکا کی نجی کمپنی نے زیادہ سونے والے افراد کے لیے نئی نوکری متعارف کروا دی ہے۔
کچھ لوگوں کو بچپن سے زیادہ نیند آتی ہے وہ جگہ جگہ سوتے ہوئے پائے جاتے ہیں، دفتر ہو یا شادی بیاہ کا موقع ایسے لوگ اپنی عادت سے مجبور ہوتے ہیں اسی عادت کو پختہ کرنے کے لیے امریکیوں کے لیے صرف سونے والی نوکری متعارف کروائی گئی ہے۔
نیویارک میں قائم گدے بنانے والی کمپنی کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش ہے جو ساتھ ہی ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہوں۔
کمپنی کے مطابق امیدوار کو اس نوکری کے لیے اپلائی کرنے کے لیے سی وی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیو ارسال کرنا ہوں گی جس میں یہ دکھایا جارہا ہو کہ وہ سونے میں کتنی مہارت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ان افراد میں یہ خوبی بھی ہونی چاہیے کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سو سکتے ہوں، یاد رہے کہ یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔



