دلچسپ و عجیب

ایمبولنس والوں کی بے حسی، نوجان اپنی ماں کی لاش موٹر سائیکل پر گھر کیسے لیکر گیا؟

یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے انوپر کے گاؤں گوڈاپور کا ہے، جہاں والدہ کی میت کو سندر یادیو نامی شخص اپنی ماں کی لاش موٹر سائیکل پر 80 کلومیٹر کا سفر طے کر کے گھر لے جانے پر مجبور ہوا۔

یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ ایمبولینس والے اس سے میت لے جانے کے 5 ہزار روپے مانگ رہے تھے جو وہ غربت کے ہاتھوں مجبور دے نہیں پا رہا تھا۔

مجبور و لاچار بیٹے کی حالت پر کسی نے رحم نہ کھایا، پر بیٹا کیسے ماں کو اکیلا چھوڑ سکتا تھا۔

لاش کو گھر لے جاتے ہوئے اس لڑکے کا کہنا تھا کہ اس کی جان سے پیاری ماں اس دنیا سے اس لیے چلی گئی کیونکہ اسپتال والوں نے ٹھیک سے علاج نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button