دلچسپ و عجیب
ولاگر کو “وائٹ شارک” کا گوشت کھانا مہنگا پڑ گیا


چین میں ایک وِلاگر کو وائٹ شارک کا گوشت پکا کر کھانا مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر ٹیزی کے نام سے مشہور ولاگر نے گزشتہ دنوں وائٹ شارک کا گوشت روسٹ کرنے اور کھانے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جو بہت وائرل ہوئی۔
یہ مچھلی چونکہ نایاب نسل کی ہے اور اس کا شکار ممنوع ہے، لہٰذا چینی شہر نن شونگ کی پولیس نے ٹیزی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
واضح رہے کہ چین میں اس مچھلی کے شکار پر پابندی عائد ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی پر 5 سے 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔



