دلچسپ و عجیب

خالہ کی بیٹی نے نوجوان کو اغواء کر کے زبردستی نکاح کر لیا

پنجاب کے شہر لاہور میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی نے لڑکے کو اغواء کر کے زبردستی نکاح کر لیا۔

منظور احمد نے اپنے بیٹے اعجاز احمد کو ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر نصیر آباد پولیس سے پانچ اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکے کے والدین کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی نے دو افراد کے ساتھ مل کر لڑکے اعجاز احمد کو اغواء کیا اور نشے کا ٹیکا لگا کر کمرے میں بند کر دیا، بعد ازاں زبردستی نکاح بھی کر لیا گیا۔

لڑکے اعجاز احمد نے بتایا کہ میرے والدین نے لڑکی کے والدین کو رشتہ دینے سے منع کر دیا تھا ، لڑکی نے مجھے دھمکیاں دیں، جہاں میں نوکری کرتا ہوں، اس دکان پر وہ پہنچ گئی اور مجھ سے کہا کہ سائیڈ پر آ کر میری بات سننا، جب میں بات کرنے کیلئے گیا تو وہاں پہلے سے ہی دو لڑکے موجود تھے جنہوں نے مجھے بندوق کی نوک پر اغواء کیا اور لے گئے۔

لڑکے نے بتایا کہ مجھے حجرہ شاہ مقیم لے جایا گیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا گیا، میرے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی۔

لڑکے نے اپنی گفتگو کے آخر میں انکشاف کیا کہ لڑکی اس کی خالہ کی بیٹی ہے، جس نے زبردستی میرے انگوٹھے لگوائے اور نکاح کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button