دلچسپ و عجیب

نکاح مسجد میں اور تواضع صرف کھجور سے، شادی بیاہ کی غیرشرعی رسومات پر ضابطہ اخلاق جاری

خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں علماء اور قومی جرگہ نے شادی میں غیر شرعی رسم و رواج کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا اعلان کردیا۔

سوات کے گاؤں منگلور میں شادی بیاہ کی تقریبات میں غیر ضروری اخراجات اور غیر شرعی رسوم کے خلاف ضابطہ اخلاق بنا دیے گئے ہیں، جن کے تحت نکاح مسجد میں ہوگا اور صرف کھجور سے تواضع کی جائے گی۔

جرگہ میں تحریری ضابطہ اخلاق پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بارات مختصر اور ولیمہ استطاعت کے مطابق کیا جائے جبکہ جہیز اور شادی کے اخراجات شرعی اصولوں کے مطابق ہوں گے۔

چیئرمین قومی جرگہ فضل غفار نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی بہت سادگی سے انجام دی، جس پر لڑکا اور لڑکی دونوں کے گھر والے خوش ہیں اور ہمارے لاکھوں روپے بھی خرچ نہیں ہوئے۔

مقامی عالم دین مفتی محمد وہاب نے کہا متحدہ علماء کونسل اور قومی جرگہ کے ممبران نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس مسئلے کے متعلق ہم قرارداد جمع کریں اور پھر لوگوں کو پیش کریں اور اسی طرح کے اجلاس ہوتے رہیں کہ تمام لوگ تیار ہوجائیں کہ کس طرح ہم ان غلط رسومات سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

قومی جرگہ کے رکن احسان اللہ نے کہا کوشش کریں گے ہمارے لوگوں کا اس پر اتفاق ہوجائے کیونکہ اس میں ہمارا فائدہ ہے۔

جرگہ عمائدین نے کہا کہ نکاح آسان اور غیرضروری رسومات ختم ہوں تو سماجی اورمعاشی بدحالی سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button