سال 2022 سے متعلق بابا وانگا کی دو پیشگوئیاں پوری


آنجہانی نابینا نجموی خاتون بابا وانگا نے رواں سال 2022 سے متعلق کئی حیران کن پیش گوئیاں کیں جن میں سے 2 پوری ہوگئی ہیں۔
بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ ان کے پاس قدرتی طور پر ایسا ہنر موجود تھا کہ وہ آگے آنے والے سالوں اور لوگوں سے متعلق پیش گوئیاں کرتی تھیں۔
آیئے جانتے ہیں نابینا نجومی بابا وانگا کی اس سال کونسی دو پیشگوئیاں پوری ہوئیں۔
زلزلے اور سیلاب
اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں زلزلے اور سیلاب سے تباہ کاریاں ہورہی ہیں جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
جیسا کہ بابا وانگا نے سال 2022 کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک میں سیلاب اور زلزلے آئیں گے جس سے کوئی لوگ ہلاک ہوجائیں گے۔
ان کی پیش گوئی کچھ کچھ سچ ثابت ہوئی ہیں کیونکہ رواں برس ان ممالک میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئیں۔
اس کے علاوہ بھارت ، تھائی لینڈ بھی بارشوں کی شدید لپیٹ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی طوفانی بارشوں کے سلسلے میں کئی لوگ جاں بحق ہوگئے۔
پینے کے پانی کی قلت۔
پانی کی قلت کا معاملہ پوری دنیا میں ہی ہے۔ اس حوالے سے نابینا نجومی خاتون بابا وانگا نے پیش گوئی کردی تھی جس کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔
بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی ایک حد تک درست ثابت ہوئی ہے کیونکہ پرتگال جیسے ترقی یافتہ ملک نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں، جبکہ اٹلی بھی کئی سالوں سے بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔
خیال رہے نجومی خاتون بابا وانگا کی موت سن 1996 میں ہوئی تھی۔



