ایک سموسہ کھائیں اور ایک لاکھ روپے پائیں


بھارت میں ایک بیکری کی طرف سے آفر کی گئی ہے کہ ایک سموسہ کھانے کے بدلے میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی روپے انعام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ایسی شاندار پیشکش بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کی بیکری کی جانب سے دی گئی ہے۔ بیکری کی جانب سے 8 کلو گرام وزنی سموسے کو تیار کرنے کے لیے آلو، دالیں، پنیر اور مصالحہ جات کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے عام سموسوں کی طرح تیل میں فرائی کر کے بنایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
بیکری کی جانب سے سموسہ کھانے والے شخص کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ) انعام کا اعلان کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ سموسے کو دیکھنے کے لیے بیکری کا رخ کر رہے ہیں۔
تاہم بیکری مالک شبھم نے کہا کہ تاحال کوئی بھی شخص سموسہ کھا کر انعام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
بیکری مالک کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد 10 کلو گرام وزنی سموسہ بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



