بھارتی صدارتی بگھی کی دلچسپ کہانی جو پاکستان ٹاس میں ہارا


کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت نے بھارتی صدر کے زیرِ استعمال صدارتی بگھی پاکستان سے ٹاس کے ذریعے جیتی تھی۔
ایک بھارتی شہری نے سوشل میڈیا سائٹ پر ویڈیو پوسٹ کی، جس میں بتایا گیا کہ 1947 میں تقسیم ہند کے بعد جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سامان کی تقسیم ہوئی توبھارتی صدر کے زیرِ استعمال صدارتی بگھی بھارت نے ٹاس کے ذریعے پاکستان سے جیتی تھی۔
تقسیم ہند کے بعد تمام چیزوں کی تقسیم ہوچکی تھی لیکن جب بات بگھی کی آئی تو دونوں ممالک ضد پر اڑ گئے۔
دونوں کے کہا کہ بگھی ہمیں چاہیے، یہ بگھی دونوں ممالک کے لیےخاص تھی کیونکہ اس میں سونے کی پرت لگی ہوئی تھی اور یہ وائسرائے کی بگھی تھی۔
یہ دونوں ممالک کے لیے شان وشوکت کی بات تھی، بھارت کی جانب سے ٹھاکر گووند سنگھ آئے اور پاکستان کی جانب سے یعقوب خان آئے۔
ان دونوں کے بیچ میں کرکٹ کی طرح ٹاس کیا گیا، یہ ٹاس بھارت نے جیتا اور اس وقت (1947) سے اب تک یہ بگھی بھارتی صدارتی محل میں موجود ہے۔



