ایلون مسک کے والد نے سوتیلی بیٹی سے دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی


ٹیسلا، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین اشخاص میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنی ہی سوتیلی بیٹی سے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
ایرول مسک نے تصدیق کی ہے کہ سنہ 2019 میں ان کی سوتیلی بیٹی نے ان کے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا۔
ایرول مسک کے اپنی سوتیلی بیٹی جانا بیزوڈین ہاؤٹ کے ساتھ تعلقات ہیں، دونوں کے ہاں 2017 میں ایلیٹ نامی لڑکا پیدا ہوا تھا۔
اپنے انٹرویو میں ایرول نے کہا کہ انہوں نے دوسرے بچے کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ” میں نے اپنی سوتیلی بیٹی سے پیدا ہونے والی بیٹی کا ڈی این اے نہیں کرایا لیکن وہ میری دوسری بیٹیوں جیسی ہی لگتی ہے۔“
جانا بیزوڈین ہاؤٹ ایرول مسک کی دوسری بیوی ہائیڈی بیزوڈین ہاؤٹ کی بیٹی ہیں۔
ایرول نے ہائیڈی سے سنہ 1979 میں ایلون مسک کی ماں سے علیحدگی کے بعد شادی کی تھی۔ جب یہ شادی ہوئی اس وقت جانا کی عمر چار برس تھی۔



