دلچسپ و عجیب
شوہر نے بیوی کے ساتھ مل کر ڈاکو کی درگت بنا دی، ویڈیو وائرل


سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو اپنی بیوی کے ساتھ مل کر سرعام ڈاکو کی دھلائی کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو کا وقت اور مقام تو نامعلوم ہے، لیکن دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ڈاکو جوڑے کے پاس آکر رکتا ہے، خاتون کے ساتھ کھڑا شخص آگے بڑھ کر اس کی پستول قابو میں کرلیتا ہے۔
بعد ازاں شوہر اور بیوی دونوں مل کر ڈاکو کی دھلائی کرتے ہیں۔ ویڈیو میں خاتون کو ڈاکو کے ہیلمٹ سے اس کی پٹائی کرتے بھی دیکھا گیا۔



