دلچسپ و عجیب

مسافر بحری جہازوں کے خفیہ کمروں میں کیا کچھ ہوتا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مسافر بحری جہاز (کروز شپ) میں کام کرنے والی ایک اسٹیوورڈیس نے کچھ ایسے انکشافات کئے ہیں کہ جان کر آپ کا منہ کھلا رہ جائے گا۔

لورین نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ مسافر بحری جہازوں میں بہت کچھ ایسا ہوتا ہے، جس کے متعلق عام لوگ نہیں جانتے۔

لورین نے بتایا کہ بحری جہازوں میں مردہ خانہ بھی ہوتا ہے اور بحری جہازوں میں ایک جیل بھی ہوتی ہے۔

ہم بحری جہاز میں سفر کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ کسی آدمی کی لاش کو اسٹریچر پر مردہ خانے لایا یا نکالا جا رہا ہوتا ہے۔

بحری جہاز میں کئی خفیہ کمرے ہوتے ہیں جو ایسے ہی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

لورین نے بتایا کہ بحری جہاز میں اگر کوئی مسافر کچھ غلط کرتا ہے یا بے قابو ہوتا ہے تو اسے جہاز میں موجود جیل میں بند کر دیا جاتا ہے۔

لورین کے مطابق بیشتر بحری جہازوں میں ڈیک 13 نہیں ہوتا۔ ان میں ڈیک 12 کے بعد ڈیک 14 ہوتا ہے اور اس کی وجہ 13 کے نمبر سے متعلق پائی جانے والی توہم پرستانہ افواہیں ہیں۔

کچھ جہازوں میں ڈیک 13 ہوتا ہے جبکہ ڈیک 17 نہیں ہوتا اور اس کی وجہ بھی یہی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button