اڑتے پرندے کی پشت پر بیٹھے بچے کی تصویر وائرل


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غروب آفتاب کے وقت لی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔
تصویر میں بہ ظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ایک بچہ اڑتے ہوئے ہرندے کی پشت پر بیٹھا ہے۔
اس جادوئی شاٹ میں نہ تو کوئی پرندہ ہے اور نہ اس کی پیٹھ پر بچہ۔
یہ بادلوں کی غروب آفتاب کے وقت بننے والی ایک تصویر ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر عبدالکریم الماجد نے یہ تصویر اس وقت لی تھی جب وہ قصیم روڈ پر اپنی گاڑی میں ثادق گورنری میں چھٹیاں گزارنے جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس تصویر کو یادداشت کے طور پر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ان کے دوستوں نے اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اسے شائع کرنے کا مشورہ دیا اور یہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی ہے۔
کچھ صارفین نے ٹویٹ کیا کہ بادلوں میں اس طرح کی شکلیں دیکھنے کی وجہ سائنسی زبان میں ایک نفسیاتی رجحان ہے جسے “پیریڈولیا” کہا جاتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایک ایسی حالت ہے جو دماغ کو بے ترتیب شکلوں کو ایک حقیقی حقیقت کے ساتھ جوڑنے کی طرف لے جاتی ہے۔



