دلچسپ و عجیب

خاتون کا بھائی کیلئے 5 کلو وزنی خط

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے بھائی کے لیے 5 کلو وزنی خط لکھ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کرشنا پریا نامی خاتون نے اپنے بھائی کے لیے 434 میٹر لمبا ایک خط لکھا جس کا وزن 5 کلو ہے۔

خاتون نے بھائی کے لیے یہ طویل خط اس لیے لکھا کیونکہ وہ بھائیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بھائی کو اس خاص دن کی مبارکباد دینا بھول گئی تھیں۔

کرشنا پریا کے 21 سالہ بھائی کرشنا پرساد نے بھائیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بہن کو اس دن کے حوالے سے یاد دہانی کروانے کے لیے میسج بھی کیا، لیکن بہن کی جانب سے میسج پر توجہ نہ دینے پر کرشنا پرساد نے اپنی بہن کو واٹس ایپ سے بلاک کردیا۔

کرشنا پریا نے میڈیا کو بتایا کہ’میں اپنے بھائی کو مبارکباد دینا بھول گئی تھی۔ میں عام طور پر بھائی کو بردرز ڈے پر کال کرتی ہوں یا اسے ایک ٹیکسٹ بھیجتی ہوں لیکن اس سال اپنے انتہائی مصروف شیڈول کی وجہ سے بھول گئی‘۔

اس خاص موقع پر مبارکباد دینا بھولنے کی وجہ سے کرشنا پریا نے اپنے بھائی کو 25 مئی کو ایک خط لکھنا شروع کیا۔

خاتون  نے A4 سائز کے کاغذ پر یہ خط لکھنا شروع کیا لیکن پھر اُنہیں احساس ہوا کہ اُن کے پاس کہنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے، جس کے بعد اُنہوں نے 15 پیپر رولز خریدے اور خط مکمل کرنے کے لیے ہر ایک پیپر رول پر 12 گھنٹے میں لکھا۔

کرشنا پریا نےاپنے لکھے ہوئے اس طویل خط کے لیے ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں درخواست بھی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button