حمزہ شہباز سے ملاقات نے گولڈن مین کی زندگی برباد کردی


گولڈن مین کے نام سے شہرت پانے والے کراچی کے شہری نے شکوہ کیا ہے کہ جب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے لوگ انہیں نظرانداز کرنے لگے ہیں۔
کراچی کا شہری محمد احسان کاظمی وزیراعلیٰ پنجاب کی دعوت پر ان سے ملنے گیا تو پاکستانی عوام کو اچھا نہ لگا اور اس کے بعد اسے گلیوں سڑکوں اور چوراہوں میں موجود ہونے کے باوجود نظر انداز کیا جانے لگا۔
گولڈن مین کا کہنا ہے کہ اب لوگ اسے برابھلا کہتے ہیں اور اس کو نظرانداز بھی کیا جانے لگا ہے، لوگ اگر ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میں نے غلط انسان سے ملاقات کی ہے جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھی۔
احسان کاظمی نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اب عمران خان اسے اپنے پاس بلائیں اور اسے گولڈ مین آف پاکستان قرار دیں تاکہ اسے بھی لوگوں کی محبت مل سکے۔
Golden man ashamed of himself after meeting with kukkrrii🤣🤣 pic.twitter.com/S51Zkou9XU
— عام آدمی (@jollyfool123) June 26, 2022
احسان کاظمی نامی یہ نوجوان چہرے ، کپڑوں اورجسم پر سنہرے رنگ کا پینٹ کر کے گولڈن مین بن کر اسٹریٹ آرٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کے تین چھوٹے بہن بھائی ہیں جن سب کی کفالت اس کی ذمہ داری ہے۔



