دلچسپ و عجیب

امریکہ میں موجود ایسی بلڈنگ جہاں امریکی صدر کو بھی داخلے کی اجازت نہیں

امریکی ریاست کینٹکی میں ایک ایسا قلعہ موجود ہے جہاں امریکی صدر تک کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ قلعہ ہے امریکہ کا سرکاری سونا محفوظ رکھنے والا “فورٹ ناکس”، جس کی تعمیر سنہ 1937 میں کی گئی تھی۔

اس کی تعمیر پر اس وقت پانچ لاکھ 60 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے جو موجودہ دور کے 10 ملین ڈالر بنتے ہیں۔

اس کی تعمیر میں بیالیس سو مربع گز کنکریٹ کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس میں 16 ہزار کیوبک فٹ گرینائٹ، ساڑھے سات سو ٹن سٹیل اور چھ سو ستر ٹن سٹرکچرل سٹیل استعمال ہوا۔

اس عمارت کی چھت بم پروف ہے اور اس کی مرکزی تجوری کا دروازہ 21 انچ موٹا ہے جس کا وزن 22 ہزار کلو سے بھی زیادہ ہے۔

Fort Knox Gold Mine

یہی وجہ ہے کہ نہ تو اس کو توڑا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس میں نقب لگائی جاسکتی ہے۔

فورٹ ناکس میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے ، چاہے وہ پھر امریکہ کا صدر ہی کیوں نہ ہو۔

تاریخ میں صرف ایک امریکی صدر ایسے ہیں جو فورٹ ناکس میں گئے اور وہ تھے فرینکلن ڈی روز ویلٹ، انہیں فورٹ ناکس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات تھے۔

Pin on Miscellaneous Vintage

دوسری جنگ عظیم کے دوران سنہ 1943 میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر دشمن نے حملہ کردیا تو فورٹ ناکس تباہ ہوجائے گا، جس کے بعد انہیں یہاں کا دورہ کرایا گیا اور انتظامیہ نے ان کے تحفظات دور کیے۔

Who Guards the Gold at Fort Knox?

کوئی بھی شخص یہ نہیں جانتا کہ فورٹ ناکس میں کتنا سونا رکھا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ اس میں 147 اعشاریہ تین ملین اونس سونا موجود ہے، موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے اس سونے کی کل قیمت 190 ارب ڈالر بنتی ہے۔

World Gold Council sur Twitter : "Fort Knox recently opened to a civilian  delegation for first time in over 40 years. It holds $186 billion of gold:  https://t.co/nI6UpnMSwW https://t.co/iWogyyI5fT" / Twitter

ایک رائے یہ بھی ہے کہ امریکہ کے سونے کے آدھے ذخائر یہاں رکھے گئے ہیں، یہاں یہ بھی واضح رہے کہ امریکہ کے پاس دنیا میں سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جس کا وزن آٹھ ہزار ایک سو تینتیس ٹن بنتا ہے۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک جرمنی ہے جس کے پاس امریکہ کے مقابلے میں تقریباً پانچ ہزار ٹن کم سونا ہے۔

سازشی نظریات پھیلانے والے سمجھتے ہیں کہ فورٹ ناکس میں سونا ہے ہی نہیں بلکہ یہ صرف ایک دھوکہ ہے، امریکی حکومت اپنے سونے کے تمام ذخائر پہلے ہی فروخت کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button