دلچسپ و عجیب
موت کے دو سال بعد خاتون نےمرحوم شوہر کے بچے کو جنم دے دیا


برطانوی شہر لیور پول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد اس کے بچے کو جنم دے دیا۔
لارین میک گریگر نامی خاتون کے شوہر کرس کی ٹرمینل برین ٹیومر کے باعث جولائی 2020 میں موت ہوگئی تھی، دونوں کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں بچہ پیدا ہو تاہم کرس کی موت نے خاتون کو شدید صدمہ پہنچایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس کی موت کے تقریباً دو سال بعد لارین نے اب اپنے مرحوم شوہر کے بچے کو جنم دیا ہے۔
لیورپول سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ بیوہ شوہر کرس کے منجمد کئے گئے نطفہ کا استعمال کرتے ہوئے حاملہ ہونے میں کامیاب ہوئی اور 17 مئی کو بیٹے جنم دیا۔
خاتون نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اپنے بیٹے کو اس کے والد کی تصویر دکھانے ضرورت ہے، ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔



