دلچسپ و عجیب
مسجد میں گانے اور رقص کی ویڈیو بنانے والے افراد گرفتار


مصر کے شہر قاہرہ میں پولیس نے مسجد میں گانے اور رقص کی ویڈیو بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اس مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جسے ویڈیو میں مائیکروفون کے ساتھ رقص کرتے، چھلانگ لگاتے اور گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
استغاثہ نے بتایا کہ اس ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ’ایک شخص کو مائیکروفون میں گاتے ہوئے اور مسجد کے اندر رقص کرتے دکھایا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ گانا گانے والے، اس کی ویڈیو بنانے والے اور رقص کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان کو ’دہشت گردی‘ اور ’غلط معلومات پھیلانے‘ کے الزامات کا سامنا ہے۔



