شیشے کا لڑکا ،جس کے جسم کی 100 ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں

بھارت میں رہنے والے روہت کو شیشے کا لڑکا قرار دیا جاتا ہے کیونکہ ہلکی سی بھی ٹھیس لگنے سے اس کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے۔
12 سالہ روہت بنیادی طور پر ہڈیوں کے بھرنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری میں ٹوٹنے والی ہڈی دوبارہ جڑ جاتی ہے لیکن اس قدر نازک ہوتی ہے کہ چھونے سے بھی ٹوٹ جاتی ہے۔
اعداد و شمار کے تحت روہت کے جسم کی اب تک 100 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر درد و تکلیف میں مبتلا رہتا ہے۔ اس حساب سے اس کی ہر سال 8 ہڈیاں ٹوٹی ہیں جس کی وجہ سے معالجین سمیت دیگر متعلقہ افراد بھی اسے شیشے کا لڑکا قرار دیتے ہیں۔
12 سالہ روہت ہڈیوں کی بیماری کے باعث صرف ایک فٹ چار انچ کا ہے اور اس کا وزن بھی 32 پاؤنڈز ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بیماری بہت زیادہ عام نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ فی الحال آسٹیوپوروسس (ہڈیاں بھرنے کی بیماری) کا کوئی علاج بھی نہیں ہے البتہ مریض کو کیلشیم سپلیمنٹس اور ہڈیوں کی نشوونما کو فروغ دینے والی دیگر ادویات دے کر کر علامات اور ہونے والی تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے۔



