دلچسپ و عجیب
دو بھارتی خواتین میک اپ کروانے کے بعد پارلر سے فرار


دو خواتین بیوٹی پارلر سے میک اَپ کرانے کے بعد بغیر معاوضہ دیے فرار ہوگئیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی جیڈ ایڈمز کے بیوٹی پارلر پر 2 بھارتی خواتین میک اَپ کروانے کے بعد بنا معاوضہ دیے فرار ہوگئیں۔ جس پر مالک نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

بیوٹی پارلر کی مالک جیڈ ایڈمز نے سوشل میڈیا پر بھی خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں، بیٹی کے طور پر 2 خواتین ان کے پارلر آئیں تھیں اور پیسے دیئے بغیر بھاگ نکلیں۔
انہوں نے دھوکہ دہی کے تحت پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔
ایڈمز کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین نے پارلر سے لِپ فلنگ اور دیگر ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔



