صرف شلوار ہی 40 ہزار روپے کی، پورے سوٹ کی قیمت تو آپ کے ہوش اڑا دے گی


اقبال حسین نامی ایک فیشن برانڈ نے نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جس کی غیر معمولی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین نے برانڈ پر طنز و تنقید کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
برانڈ کے سوٹ میں ایک صارف نے دلچسپی لی اور برانڈ کی انتظامیہ سے پوچھا کہ اس سوٹ کی کیا قیمت ہے؟
جس پر پتہ چلا کہ اس کی صرف شلوار 40 ہزار کی ہے جبکہ قمیض کی قیمت ڈیڑھ لاکھ اور دوپٹہ دو طرح کا دستیاب ہے جس میں سے ہلکا 60 ہزار کا اور زیادہ کام والا 2 لاکھ روپے کا ہے۔
View this post on Instagram
برانڈ کی قیمت پر بیشتر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے انتظامیہ اس کی قیمت میں غلطی سے صفر شامل کر رہی تھی۔
جنید نامی صارف نے کہا کہ اتنے پیسوں میں تو وہ ساری زندگی کیلئے کپڑے خرید سکتا ہے۔
براؤنی نے کہا کہ شلوار 40 ہزار کی کون لیتا ہے؟

رضوان نجم نے کہا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو صرف مریم نواز ہی لے سکتی ہیں۔
جہانزیب نے کہا کہ یہ تو خاص آفر ہے جو کہ صرف مریم نواز کیلئے ہے تو جلدی کریں اس سے پہلے کہ آفر ختم ہو جائے یہ بہت سستا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ کیا اس میں ٹریکر لگا ہوا ہے۔
طلحہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ تو شلواریں پہن ہی نہیں رہے۔
مہک خان نے کہا کہ ہیوی دوپٹہ 2 لاکھ کا ہے اتنےمیں تو ہیوی بائیک آجاتی ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ ابھی ازار بند الگ سے ہے۔
ششٹم نامی صارف نے کہا کہ اس شلوار کو کاٹ کر آپ گھر کا راشن اور بجلی کا بل بھی بھر سکتے ہیں۔
سمیر نے کہا کہ اس قیمت کو دیکھ کر تو منیش ملہوترا بھی شرما جائے گا۔



