دوستوں کے مشورے نے نئے دولہے کو ہسپتال پہنچا دیا


بھارتی ریاست اترپردیش میں نوبیاہتا شخص نے دوستوں کے کہنے پر خون کی گردش کو بڑھانی والی دوا کی اتنی زیادہ مقدار کھالی کہ اسے اسپتال میں داخل کرنا پڑگیا۔
متاثرہ شخص نے دوستوں کے مشوروں پرعمل کرتے ہوئے جنسی طاقت کے لیے مشہور دوا ویاگرا کا استعمال شروع کردیا۔
پریاگ راج سے تعلق رکھنے والے شخص نے شروع میں کم مقدار میںدوا کا ا ستعمال شروع کیا تاہم آہستہ آہستہ اس نے جنسی طاقت کی دوا کی مقدار میں اضافہ کردیا۔
ویاگرا کی آخری حد 50 ملی گرام ہے لیکن اس نے روزانہ 200 ملی گرام لینا شروع کردی جس کے باعث پیچیدگیاں ہونا شروع ہوگئیں۔
متاثرہ شخص ویاگرا کے بے انتہا استعمال کے باعث مستقل ایستادگی کا شکارہوگیا تاہم 20 روز بعد بھی ایستادگی ختم نہ ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی فوری طور پر سرجری کرکے جان بچالی لی گئی مگر اسے زندگی بھر کا روگ لگ گیا ہے۔
ویاگرا سے متاثرہ شخص کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر دلیپ چوراسیہ نے بتایا کہ سرجری کرکے نوجوان کی جان بچالی گئی ہے۔ وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارسکتا ہے تاہم اب اسے اپنا پردہ رکھنے کیلئے شلوار یا پتلون کے نیچے انتہائی سخت کپڑا پہننا پڑے گا۔
ڈاکٹر دلیپ چوراسیا نے نوجوان اور جنسی امراض میں مبتلا افراد کو مشورہ دیا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی دوا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔ انہوں نے شوگر کے مریضوں کو بھی سختی سے ویاگرا کے استعمال سے روکا ہے۔



