دلچسپ و عجیب

عاشق سے ملنے بنگلادیشی لڑکی تیرتی ہوئی بھارت پہنچ گئی

بھارتی لڑکے کے عشق میں مبتلا 22 سالہ بنگلادیشی لڑکی دریا پار کر کے اپنے عاشق سے جا ملی۔
بھارتی سائٹ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق 22 سالہ بنگلادیشی لڑکی کرشنا منڈل نے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے پہلے خطرناک جنگل عبور کیا، بعد ازاں دریا میں تیرتے ہوئے بھارت پہنچ گئی۔

 

Girlfriend came to India by swimming from Bangladesh: 22 year old girl swam  in the river for an hour, married boyfriend; now arrestedGirlfriend came to India by swimming from Bangladesh: 22 year old girl swam  in the river for an hour, married boyfriend; now arrested

 

 

رپورٹس کے مطابق اس نوجوان لڑکی نے مسلسل ایک گھنٹے تیر کر یہ خطرناک فاصلہ طے کیا اور بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچی۔

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی محبت سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر پروان چڑھی تھی، عشق میں مبتلا اب یہ جوڑا کلکتہ میں کورٹ میرج کر چکا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا نے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے یہ انتہائی قدم پاس پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب اٹھایا تھا۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے کے نتیجے میں بھارتی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر لڑکی کرشنا منڈل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جَلد ہی بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کے سپرد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button