منفرد شادی: دلہن تو ہو گی پر دولہا کوئی نہیں

بھارتی ریاست راجھستان میں ایک لڑکی نے اپنے آپ سے شادی کا اعلان کر دیا۔
بھارت کی ریاست راجھستان کے علاقے وڈوڈارا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ کشامہ بندو کی شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان بھی ہو گیا ہے لیکن 11 جون کو ہونے والی یہ شادی اس لحاظ سے منفرد ہو گی کہ اس میں دلہا کوئی نہیں ہو گا۔
اس شادی کی تقریب میں سندورسمیت تمام ہندو رسومات ادا کی جائیں گیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشامہ بندو نےکہاکہ اپنے فیصلےکو اپنے اپ سے محبت کے اظہار کا ایک ذریعہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کبھی بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں البتہ دلہن ضرور بننا چاہتی تھیں۔
بندو کا کہنا تھا کہ انہوں نے SOLOGAMY (اپنے آپ سے شادی) سے متعلق آن لائن بہت کچھ پڑھا لیکن بھارت میں اس طرح سے شادی سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، شاید میں بھارت میں پہلی لڑکی ہوں گی جو خود سے محبت کی مثال قائم کرے گی۔
لڑکی نے بتایا کہ اپنےآپ سے شادی ایک ایسا معاہدہ ہےجس میں آپ اپنے آپ سے غیر مشروط محبت کااظہار کرتے ہیں۔انسان عموم اس شادی کرتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔اور میں خود سے محبت کرتی ہوں اس لئے خود سے شادی رچا رہی ہوں
کشامہ بندو ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرتی ہیں اور انکے والدین نے بھی اپنی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔اس دلچسپ فیصلے کی خاص بات یہ بھی ہی کہ کشامہ شادی کے بعد ہنی مون پر بھی جائیں گی



