دلچسپ و عجیب

ایئرہوسٹس کا مسافروں کو جہاز میں ٹوائلٹ پیپر استعمال نہ کرنے کا مشورہ

امریکی ایئرہوسٹس نے مسافروں کو دروناِ پرواز ٹائلٹ پیپر استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

برینڈا اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر اکثر فضائی سفر کے متعلق لوگوں کو مفید باتیں بتاتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو میں انہوں نے ہوائی جہازوں میں موجود ٹوائلٹ پیپر کے بارے میں ایسا کریہہ انکشاف کیا کہ سن کر کوئی بھی شخص اسے ہاتھ نہیں لگائے گا۔

برینڈا اس ویڈیو میں لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”فضائی سفر کے دوران آپ لوگوں کو کبھی بھی ٹوائلٹ پیپر استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کی بجائے جب بھی ہوائی جہاز میں ٹوائلٹ جائیں تو ہمیشہ ٹشو پیپر استعمال کریں۔“

برینڈا نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”جب مرد حضرات، بالخصوص کم عمر لڑکے ٹوائلٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور جہاز کو جھٹکے لگتے ہیں تو ان کا پیشاب ٹوائلٹ میں ادھر ادھر بھی گرتا ہے اور ٹوائلٹ پیپر کا رول بھی اس سے محفوظ نہیں رہتا۔ چنانچہ اگر آپ ایسے گندے ٹوائلٹ پیپر کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ٹشو پیپر ساتھ لے کر ٹوائلٹ جائیں۔“

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button