دلچسپ و عجیب

فیکٹری ملازم نے ساتھی کو موت کے منہ سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر ایک واقعے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک فیکٹری ملازم کو موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیکٹری ورکر کو اس کے ساتھی نے عین اس لمحے بچایا جب وہ کاغذ ری سائیکلنگ شریڈر کے اندر جانے والا تھا۔

واقعے کی ویڈیو ایک مانیٹرنگ کیمرے میں محفوظ ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملازم ایک فیکٹری میں مشین کے سامنے کام کر رہے ہیں۔ وہاں سفید کاغذ کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

ان میں سے ایک ملازم کاغذ اٹھا کر مشین کی نوزل کے قریب پہنچا تو مشین نے اسے بھی اندر کھینچ لیا۔

وہاں پرموجود ایک دوسرے ملازم نے مشین بند کردی اور اندر پھنسے نوجوان کوباہر نکالا۔ اگر وہ چند لمحے بھی وہاں رہتا تو مشین اسے کچل کر رکھ دیتی۔

اس واقعے میں مشین میں آنے والا ورکر معمولی زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button