دلچسپ و عجیب

ڈائنوسار کی زمین پر واپسی؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد سر کھجانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں ایسا لگ رہا ہے جیسے ندی کنارے ڈائنوسار کے بچے بھاگ رہے ہوں۔

ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ویڈیو کو دیکھنے والے سمجھ رہے ہیں کہ یہ شاید ہزاروں سال پہلے ناپید ہوجانے والے جانور ڈائنوسار کے بچے اچھل اچھل کر ندی پار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان جانوروں کی گردن کافی لمبی اور پاؤں چھوٹے چھوٹے ہیں اور دیکھنے میں ہو بہو ڈائنا سار کا بچپن ہیں۔

ویڈیو میں یہ منظر واضح ہے کہ ان کی غیر معمولی لمبی گردنیں 90 ڈگری پر جھک جاتی ہیں اور وہ زمین کے متوازی ہیں۔

لیکن ہم آپ کی اطلاع کیلئے عرض کرتے چلیں کہ ایسا ہرگز نہیں یہ صرف نظر کا دھوکہ ہے کیونکہ یہ وہ نہیں جو نظر آرہے ہیں اس کیلئے صرف دماغ کو حاضر اور اس پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 11ملین سے زیادہ صارفین نے دیکھا اور پسند کیا، صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو الٹی بنی ہوئی ہے، اس پر ذرا توجہ دیں تو صاف محسوس ہوگا کہ ڈائنا سار نہیں بلکہ وہ جانور ہیں جن کی کھال بہت سخت اور کھردری ہوتی۔

اس کے علاوہ اس جانور کا منہ لمبا اور نوکیلا ہوتا ہے اور اس کی دم لمبی ہوتی ہے جو درحقیقت ویڈیو کے اندر ڈائنا سار کے منہ جیسی شباہت لیے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button