دلچسپ و عجیب

کیسے پتا چلے گا خربوزہ اندر سے میٹھا ہے یا نہیں ؟

کچھ پھل ایسے ہوتے ہیں جنکا ذائقہ اندر سے میٹھا نہ نکلے تو صارف کو غصہ آنے کے علاوہ پیسے برباد ہونے کا دکھ بھی ہوتا ہے۔ 

خربوزہ خریدتے وقت سب سے پہلے دیکھ لیں کہ وہ بھاری اور گول ہونا چاہئے،دوسرا یہ کہ اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہ ہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔

یاد رکھیں خربوزہ جب مکمل طور پر پک جاتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی اہم نشانی ہے۔

علاوہ ازیں خربوزے کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی خاص نشانی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button